عشرت حسین بٹ
سرینگر/پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے کے بالا کوٹ سیکٹر میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک سپاہی (اگنی ویر ) زخمی ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ بالا کوٹ سیکٹر میں فوج کی معمول کی گشت کے دوران گزشتہ شامء ایک فوجی اہلکار غلطی سے بارودی سرنگ پر پاؤں رکھ بیٹھا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔
اس واقعے میں ایک اگنی ویر جس کی شناخت ونود کمار ایس کے طور پر ہوئی ہے، کے دائیں پاؤں میں چوٹیں آئیں۔ زخمی فوجی کو فوری طور پر علاج کے لیے 150 جی ایچ راجوری اسپتال منتقل کیا گیا۔
مینڈھر، پونچھ میں بارودی سرنگ دھماکہ، فوجی اہلکار زخمی
