عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں حالیہ ملی ٹینٹ حملوں کے بعد فوج نے ایل او سی کے آس پاس کے جنگلاتی علاقوں میں نگرانی اور گشت کو مزید سخت کر دیا ہے۔
فوج کی جانب سے اس علاقے میں مسلسل نگرانی اور آپریشنز کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں بکی نقل و حرکت پر قابو پایا جا سکے۔ ان آپریشنز میں ڈرونز، جدید ہتھیار اور نگرانی کے آلات استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ ایل او سی کے قریب کسی بھی مشکوک سرگرمی کو روکا جا سکے۔
راجوری اور پونچھ کے گھنے جنگلات میں فوج کی راشٹریہ رائفلز کے دستے گشت کر رہے ہیں، اور مشکل حالات کے باوجود علاقے کی نگرانی کو مزید مؤثر بنا رہے ہیں۔ ان مقامات پر خصوصی تربیتی سیشنز اور فائرنگ پریکٹس کیمپ بھی منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ جوانوں کی عملی صلاحیتیں بہتر ہو سکیں۔
جموں کے اکھنور علاقے میں ایک آپریشن جاری ہے جس میں اب تک تین ملی ٹینٹ ہلاک ہو چکے ہیں۔