کپواڑہ میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد: فوج

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

کپواڑہ// شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے جنگلاتی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔
سرینگر مقیم دفاعی ترجمان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا، “مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز مشترکہ طورپر کپواڑہ کے دردنار جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا”۔
انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران جنگلی علاقے سے ہینڈ گرینیڈ، پستول، آر پی جی راونڈ اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔