عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کے سرحدی سیکٹر ساوجیاں میں ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر کے اپنی جان کا خاتمہ کر دیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے ساوجیاں سیکٹر میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے خودکشی کر کے اپنی جان کا خاتمہ کیا ہے جس کی شناخت نائک کرشنا کے طور پر ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کر مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔