عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ ضلع کے چھاترو علاقے میں پیر کی رات ایک فوجی اہلکار حادثاتی طور پر اپنی سروس رائفل سے چلنے والی گولی کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق فوجی اہلکار کی شناخت 24 سالہ ستنام سنگھ ولد بلکار سنگھ، ساکن دیوان، سوچیت گڑھ جموں کے طور پر ہوئی ہے، جو فوج کی 11 آر آر کمپنی میں چھاترو میں تعینات تھا۔ دورانِ ڈیوٹی اس کی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی چل گئی جس سے وہ موقع پر ہی شدید زخمی ہو گیا۔
اہلکار کو فوری طور پر سی ایچ سی چھاترو منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہلِ خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔
پولیس نے اس واقعے کے سلسلے میں تھانہ چھاترو میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔