عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// کٹھوعہ ضلع میں اتوار کو پولیس نے ایک فوجی اہلکار کو اپنی اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سربجیت کور کو ہفتہ کی صبح کندے چک مارہین میں واقع اس کی رہائش گاہ پر گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد راج باغ پولیس سٹیشن میں اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تفتیش کے دوران، کور کے شوہر بھوپندر سنگھ کو حراست میں لے لیا گیا اور اس نے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ بتادیں کہ سربجیت سنگھ ایک حاضر سروس فوجی ہے اور چھٹی پر گھر گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ قتل کے پیچھے محرکات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔
خاتون کی لاش قانونی رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد آخری رسومات کے لیے اس کے رشتہ داروں کے حوالے کر دی گئی ہے۔