سرینگر// سرینگر کے بی بی کینٹ میں ایک فوجی اہلکار ڈیوٹی کے دوران اچانک بے ہوش ہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔
قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ بی بی کینٹ سرینگر میں ایک فوجی اہلکار ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو گیا۔
اہلکار کو فوری طور پر 92 بیس ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنا، حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔