عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب معمول کی گشت کے دوران ایک فوجی جوان پہاڑی سے پھسل کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔فوج کی چنار کور نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سپاہی انل کی بہادری اور قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
چنار کور نے ایکس پر لکھا، ’ہم اپنے بہادر سپاہی بنوت انل کمار کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔‘
اوڑی سیکٹرمیں ڈیوٹی کے دوران فوجی جوان جاں بحق
