جموں// جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی سے متعلق چلینجوں کا بھر پور طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے فوج کو مزید قریب 50 جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا: ‘لائن آف کنٹرول کے ساتھ راجوری اور پونچھ اضلاع میں فوجی گاڑیوں پر حالیہ حملوں کے پیش نظر تقریباً 50 مزید جدید بلٹ پروف گاڑیوں کو منظوری دی گئی ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘ان گاڑیوں کی فراہمی سے فوج کو جنگل علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی’۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راجوری اور پوچنھ جیسے سرحدی اضلاع میں بلٹ پروف گاڑیوں میں اضافے سے فوج مزید مستحکم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ لائٹ سپیشلسٹ ویہکلز بلٹ پروف گاڑیاں خاص طور پر فوج کے لئے بنائی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں گذشتہ برسوں کے دوران دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اضلاع میں عنقریب ایسی مزید گاڑیوں کو متعارف کیا جائے گا۔
انہں نے کہا کہ فوج جوان ان گاڑیوں میں جنگل علاقوں کا سفر کرنے دوران کرتے ہیں تاکہ حملوں کے دوران کم سے کم نقصان ہوسکے۔
جموں و کشمیر میں فوج کو مزید قریب 50 جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم
