عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ مندھار سیکٹر میں آج صبح بھارتی فوج نے ایک پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی جس کے بعد الرٹ بھارتی اہلکاروں نے ڈرون پر کچھ رونڈز فائر کیے اور ڈرون واپس اپنی حدود میں بھاگنے پر مجبور کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے سرحدی سیکٹر مندھار میں بھارتی افواج نے ایک پاکستانی ڈرون کو بھارتی حدود میں آتے ہوئے دیکھا جس کے بعد فوج نے چند رونڈ فائر کر اسے واپس بھگا دیا۔
ڈرون کی نقل و حرکت کے بعد علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی شروع کر دی گئی ہے تاکہ ڈرون سے گرائی گئی کسی بھی مشکوک چیز کو ڈھونڈا جا سکے۔