عظمیٰ ویب ڈیسک
مینڈھر// پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک کنٹرول شدہ دھماکے میں فوج نے ایک زنگ آلود بارودی سرنگ کو تباہ کر دیا ہے۔
دفاعی حکام نے بتایا کہ فوج کی ایک گشتی پارٹی کو جمعرات کے روز مینڈھر کے منکوٹ سیکٹر کے بلنوئی علاقے میں سرحدی باڑ کے قریب بارودی سرنگ ملی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مائن کا پتہ چلنے کے بعد ماہرین کو طلب کیا گیا اور بارودی سرنگ کو تباہ کر دیا گیا۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر میں دراندازی کے خلاف رکاوٹ کے نظام کے ایک حصے کے طور پر، سرحدوں کے آگے کے علاقوں میں بارودی سرنگیں لگائی ہیں، جو کبھی کبھی بارش سے بہہ جاتی ہیں اور حادثاتی دھماکے بھی ہوتے ہیں۔