مشتاق السلام
پلوامہ/قصبہ پلوامہ کے مورن چوک علاقے میں اس وقت کشیدگی کی فضا پھیل گئی جب فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے حافظ محلہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو علاقے میں ملی ٹینٹوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد مشترکہ طور پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
فورسز نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق 4:30 کے وقت بڑی تعداد میں فورسز اہلکار علاقے میں داخل ہوئے اور تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا۔ابھی تک کسی تصادم یا گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم علاقے میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور تلاشی آپریشن جاری ہے۔
ملی ٹینٹوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر فوج نے مورن چوک پلوامہ کا محاصرہ کیا
