سول انتظامیہ اور عوام کی درخواست پر، فوج کی شمالی کمان کے انجینئروں نےمچیل ماتا یاترا کے راستے میں فلیش فلڈ کے دوران بہہ جانے والے ایک پل کی جگہ 170فٹ لمبا “بیلی برج”تعمیرکیا ہے، جس سے مقامی لوگوں اور یاتریوں کیلئے 15کلو میٹر راستہ کم ہوگا۔مقامی لوگوں اور تاجروں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب آسانی سے اپنا سامان صحیح سلامت دوکانوں تک پہنچائیں گے۔
ویڈیو:سمت بھارگو