عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں کے اکھنور میں تعینات آرمی کیپٹن صحت کی خرابی کےباعث فوت ہو گیا۔فوج کے ایک عہدیدار کے مطابق کیپٹن رودر پرتاپ سنگھ اچانک گر پڑے اور انہیں گزشتہ رات دیر گئے ملٹری اسپتال اکھنورلے جایا گیا، جہاں اُنکی صحت مزید بگڑ گئی اور وہ انتقال کر گئے۔
متوفی وارانسی کارہائشی تھا ۔مہلوک جوان کی آخری رسومات کل آبائی شہر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔