عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے ایک اہم کاروائی میں راجوری ضلع کے کالاکوٹ علاقے میں ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا کامیابی سے پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس اور فوج کی راشٹریہ رائفلز یونٹ کی طرف سے رات گئے کئے گئے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں ایک اے کے رائفل اور دیگر گولہ بارود برآمد ہوا۔
حکام نے بتایا کہ کالا کوٹ کے بالائی علاقوں میں اسلحے کا ذخیرہ دریافت کیا گیا، جس کے بعد علاقے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔