عظمیٰ ویب ڈیسک
نوشہرہ// سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو راجوری ضلع کے نوشہرہ علاقے میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے پتری راجل کوٹ جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم شروع کی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران سفید کپڑے میں لپٹی ایک پستول، 9 ایم ایم پستول کے 8 کارتوس اور دیگر مجرمانہ مواد برآمد ہوا۔
دریں اثنا، اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔