عظمیٰ ویب ڈیسک
اکھنور// سیکورٹی فورسز نے اتوار کو جموں ضلع کے سرحدی علاقہ اکھنور میں ڈرون کے زریعے گرائے گئے اسلحہ و گولہ بارود اور نقدی کو بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اکھنور سیکٹر میں ایل او سی کے قریب ڈرون سے گرائے گئے پیکج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
اُنہوں نے بتایا کہ فورسز نے بین الاقوامی سرحد کے اکھنور سیکٹر میں ہتھیاروں کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے 6 دیسی ساختہ بم، دستی بم، اطالوی ساختہ پستول، اور کافی مقدار میں نقدی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی جاری ہے۔