سید اعجاز
اونتی پورہ// جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے کے لارموہ گاؤں میں فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک سرکاری سکول سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اونتی پورہ پولیس نے سی آر پی ایف کی 130 بٹالین اور 42 آر آر کے ساتھ مل کر لارموہ گاؤں میں قائم سرکاری پرائمری سکول میں ایک مشترکہ آپریشن انجام دیا۔
انہوں نے بتایا کی آپریشن کے دوران مختلف اقسام کا اسلحہ اور دیگر آلات برآمد کیے گئے۔
برآمد شدہ سامان میں ایک گرینیڈ، ایک یو بی جی ایل، الیکٹرک ڈیٹونیٹر، پستول کی گولیاں اور میگزین، ڈیٹا کیبل، پی ٹی ڈی سوئچ اور دیگر حساس آلات شامل ہیں۔
اسی دوران فوری طور پر کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔