عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو ضلع ریاسی کے مہور علاقے میں تلاشی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس، فوج کی 58 آر آر اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ریاسی ضلع کے ہری والا اور کرم کٹھہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جس میں ایک اے کے 47، پستول کے 29 راؤنڈ بمعہ میگزین کے ساتھ چھ راؤنڈز، چھ پنسل سیل، دو چھوٹے ریچارج ایبل سیل، ایک کلو وزنی دھماکہ خیز پاؤڈر، کوڈیکس کی تار 10 میٹر کے قریب، دو گولیاں، ڈیٹونیٹر اور ایک گرینیڈ ڈیٹونیٹر شامل ہے۔
دریں اثنا، اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔