عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بی جے پی جموں وکشمیر کے سابق صدر اور سینئر لیڈر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں سیب برباد ہوا ہے اور اس مشکل وقت میں پورا ملک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بحال ہوئی ہے اور سیب سے لدی ٹرکوں کو ترجیحی بنیادوں پر چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔موصوف صدر نے اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جبلی پورہ فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور وہاں میوہ کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اس موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا: ‘سیب بر باد ہوا ہے، کشمیر بر باد ہوا ہے، اس وقت سیاست کرنے کے بجائے لوگوں کو مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘قومی شاہراہ اودھم پور میں خراب ہوئی تھی اس کو ٹھیک کر دیا گیا ہے، گاڑیوں کی آمد و رفت بحال ہوئی ہے اور سیب سے لدی گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ رینہ نے کہا کہ کارگو ٹرین سے بھی سیب کو باہر پہنچایا جا رہا ہے اور مغل روڈ سے بھی سیب سے لدی ٹرکوں کو چلنے کی اجازت دی جار ہی ہے۔انہوں کہا کہ پورا ہندوستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے ساتھ محبت کرتا ہے اور ان کی قدر کرتا ہے۔
کشمیر میں سیب برباد ہوا ہے، اس مشکل وقت میں پورا ملک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے: رویندر رینہ
