اپنی پارٹی کے منتظر محی الدین نے بڈگام سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بڈگام اسمبلی حلقہ سے اپنی پارٹی کے امیدوار، منتظر محی الدین نے پیر کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تاکہ ’’لوگوں کو مستحق امیدوار کو منتخب کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
منتظر کا کہنا تھا کہ بڈگام حلقہ سے انتخابی میدان میں بہت سے بڑے نام ہیں، جو لوگوں کے لیے اسمبلی میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
غور طلب ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے امیدوار آغا سید منتظر مہدی ان دس امیدواروں میں شامل ہیں، جو اس نشست کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔