پلوامہ کے بیگی پورہ علاقے میں جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران صدر الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی نوجوانوں کو نمائندگی فراہم کر رہی ہے اور سابقہ حکومتوں کی غلطیوں کی وجہ سے جیلوں میں بند نوجوانوں کو رہا کروانے کیلئے کوشاں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی سچ کا ساتھ دے رہی ہے اور سچ کو بلند کر رہی ہے۔