سرینگر// جموں کشمیر اپنی پارٹی کے سینئر لیڈران نے ارشادہ شاہ، جو پارٹی قائد سید محمد الطاف بخاری کے برادرِ اصغر سید طارق بخاری کی خوشدامن تھیں، کی رحلت پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغامات میں پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی محمد دلاور میر، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، نائب صدر عثمان مجید، نائب صدر جاوید مصطفی میر، پارٹی جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر اور میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی نے ارشادہ شاہ زوجہ مرحوم سید مشتاق احمد شاہ ہمدانی کی وفات پر اپنے دکھ اور پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ارشادہ شاہ آج صبح امریکا کے لاس اینجلس میں وفات پاگئیں۔
موصولہ بیان کے مطابق اپنی پارٹی کے لیڈران نے مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے، “اپنی پارٹی کے قائدین پسماندہ کنبے کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دست بدعا ہیں کہ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان اقربا کو ان کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے”۔
سید طارق بخاری کی والدہ نسبتی کی وفات پر اپنی پارٹی کا اظہار تعزیت