عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں کشمیر اپنی پارٹی نے بدھ کے روز منتظر محی الدین کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فوری طور پر معطل کر دیا۔ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے پارلیمانی امور کمیٹی کا اجلاس آج پارٹی ہیڈکوارٹر، چرچ لین، سرینگر میں محمد دلاور میر کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے پارٹی کے چیف ترجمان منتظر محی الدین کے حالیہ غیر متعلقہ اور نامناسب پریس بیانات پر سخت نوٹس لیا، جنہیں پارٹی کے مفاد کے خلاف قرار دیا گیا۔
— J&K Apni Party (@Apnipartyonline) October 15, 2025
بیان میں کہا گیامکمل غور و خوض کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ منتظر محی الدین کو فوری طور پر جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کیا جائے۔ادھر پارٹی نے تمام اراکین اور عہدہ داران کے درمیان نظم و ضبط، اتحاد اور اجتماعی ذمہ داری قائم رکھنے کے عزم کو دہرایا۔