اونتی پورہ پولیس کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول ڈوگری پورہ میں منشیات مخالف بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبا کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین اور مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔تقریب کے دوران لوگوں کو منشیات اور نشے سے دور رہنے کی تلقین کی گئی اور اس وبا کے خاتمے کیلئے لوگوں کا تعاون طلب کیا گیا۔