عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور// جموں صوبہ کے اودھم پور ضلع کے ڈوڈو علاقے میں پناہ لینے والے ملی ٹینٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے۔
قبل ازیں، پیر کی بعد دوپہر ملی ٹینٹوں کے حملے کے بعد سے ہی بڑا فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز، جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے کے لیے تلاشی آپریشن میں مصروف ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کی بعد دوپہر اعلیٰ تربیت یافتہ ملی ٹینٹوں نے اودھم پور کے چیل علاقے میں ایک مشترکہ گشتی پارٹی پر فائرنگ کی جس میں ایک سی آر پی ایف انسپکٹر کلدیپ کمار جاں بحق ہوا ۔
اودھم پور پولیس نے بتایا، “اودھم پور کے چِل، ڈوڈو میں علاقے کے گشت کے دوران، ملی ٹینٹوں اور جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ انکاؤنٹر میں سی آر پی ایف کا ایک انسپکٹر گولی لگنے سے زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑگیا۔ آپریشن جاری ہے”۔