سوپور// شمالی کشمیر کے سوپور علاقے کے جنگلات میں ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشن پیر کے روز دوسرے دن بھی جاری رہا، جہاں سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سخت ناکہ بندی اور تلاشی جاری رکھی۔
سیکورٹی فورسز نے سوپور پولیس سٹیشن کے زالورہ گجر پتی علاقے میں محاصرہ برقرار رکھا اور آج صبح مشتبہ ملی ٹینٹوں کی تلاش کے لیے تلاشی میں شدت لائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کے روز یہ محاصرہ اس وقت کیا گیا جب سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کے ٹھکانے کو بے نقاب کرتے ہوئے وہاں آگ دیکھی۔
علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
سوپور میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن دوسرے دن میں داخل
