عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ// اے ڈی جی پی جموں آنند جین کا کہنا ہے کہ ملی ٹینسی مخالف آپریشن جموں وکشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی اولین ترجیح ہے اور جلد ہی اس کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آنند جین (آئی پی ایس) نے ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل کے ہمراہ ضلع پونچھ کا دورہ کر کے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اسی دوران کانفرنس ہال ڈی پی او پونچھ میں سیکورٹی اور کرائم ریویو میٹنگ بھی منعقد ہوئی۔
ایس ایس پی پونچھ نے اے ڈی جی پی کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے زریعے تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے ای ڈی جی پی کو انسداد ملی ٹینسی کارروائیوں کو انجام دینے اور ضلع سے ملی ٹینسی کو ختم کرنے کے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔
میٹنگ کے اغراض و مقاصد میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملے پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
پولیس کا ماننا ہے کہ حالیہ حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ضلع میں دہشت گردی کی بحالی کا رجحان نظر آرہا ہے، تاہم، پولیس اور سیکیورٹی فورسز دونوں کو اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے تمام انسدادی اقدامات کرنے ہوں گے۔
اسی دوران اے ڈی جی پی نے ضلع پونچھ میں ہونے والی ہر تخریبی سرگرمی پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ دشمن ضلع میں کسی نہ کسی طریقے سے امن و سکون کو خراب کرنے کے درپے رہتا ہے۔