عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز داچھی گام جنگل میں ملی ٹنٹوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ایک لشکر جنگجو کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے منگل کی رات کو تلاش روک دی تھی، لیکن علاقے میں سخت محاصرہ برقرار رکھا تھا۔ بدھ کی صبح ملٹنٹوں کی تلاش کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔
داچھی گام کے بلند علاقے میں تلاش آپریشن جاری رہا اور سلامتی فورسز نے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی لی۔
حکام کے مطابق، لشکر طیبہ کے جنگجو جنید احمد بٹ کو منگل کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ہلاک کیا گیا تھا۔ وہ 20 اکتوبر کو گاندربل کے گگنگیر علاقے میں ایک سرنگ کی تعمیر کے قریب حملے میں ملوث تھا، جس میں ایک مقامی ڈاکٹر اور چھ غیر مقامی مزدور ہلاک ہوئے تھے۔
داچھی گام، جو ہمالیہ کی زابروان رینج میں واقع ایک قومی پارک ہے، پلوامہ اور گاندربل اضلاع تک پھیلا ہوا ہے اور اس کا رقبہ تقریباً 141 مربع کلومیٹر ہے۔