عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر /رشوت خور ملازمین کا قافیہ حیات تنگ کرتے ہوئے اینٹی کورپشن بیورو نے ایک اور کارورائی میںپونچھ کے منڈی علاقے سے پٹواری کو 5ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔
اے سی بی نے ایک بیان میںکہا کہ بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ شکایت کنندہ کو ریونیو ریکارڈ یعنی گاؤں دھارا میں واقع اپنی زمین کی کھسرہ گردواری کی تصدیق شدہ نقول کی ضرورت ہے جس کے لیے اس نے 26مئی آن لائن موڈ کے ذریعے درخواست دی تھی اور پٹواری جمیل اس کی تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کے لیے رشوت مانگ رہا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ شکایت موصول ہونے پر، ایک محتاط تصدیق کی گئی، جس میں سرکاری ملازم کی طرف سے رشوت کی مانگ کی تصدیق کی گئی اور اسی کے مطابق، انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی آر نمبر 02/2025کے تحت پولیس اسٹیشن اے سی بی راجوری میں مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔ تحقیقات کے دوران، ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا دیا اور ملزم سرکاری ملازم کو آزاد گواہوں کی موجودگی میں شکایت کنندہ سے 5000 روپے کی رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اس کے بعد ترجمان نے بتایا کہ ملزم محمد جمیل کے رہائشی مکان کی بھی تلاشی لی گئی جبکہ فوری کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
رشوت خور ملازمین کے خلاف اینٹی کورپشن بیورو کی کارورائی تیز ،منڈی پونچھ میں پٹواری کو 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا
