اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ میں پیش آئے ایک اور سڑک حادثہ میں میاں بیوی زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ بھاگواہ میں ایک بلیرو گاڑی زیر نمبری JK020A-4590 تحصیل دفتر بھاگواہ کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر سڑک سے 20 فٹ نیچے جاگری جس کے نتیجے میں عاشہ دیوی (48) زوجہ مول سنگھ و مول انگھ(56)ولد نصیب سنگھ ساکنہ کاستی گڑھ زخمی ہوئے۔
اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح ضلع صدر مقام ڈوڈہ سے تقریباً 20 کلومیٹر کی دوری پر واقع پونڈا بھرت میں پیش آئے دلدوز سڑک حادثہ میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق و 17 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
