عظمیٰ ویب ڈیسک
اگلے 6 سالوں میں مسور اور توئر کی دالوں کی پیداوار بڑھانے پر زور۔
کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے 5 سالہ مشن کا آغاز، جس سے کپڑا کاروبار کو مستحکم کیا جائے گا۔
کسان کریڈٹ کارڈ پر قرض کی حد 3 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ کی جائے گی۔
بہار میں مکھانہ بورڈ کا قیام، چھوٹے کسانوں اور تاجروں کے لیے فائدہ مند۔
چھوٹی صنعتوں کے لیے خصوصی کریڈٹ کارڈز، پہلے سال میں 10 لاکھ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔
آئندہ ہفتہ نیا انکم ٹیکس بل پیش کیا جائے گا۔
تمام اضلاع میں کینسر کے علاج کے لیے مراکز قائم کیے جائیں گے۔
بہار کے لیے 20 ہزار کروڑ کے پیکج کا اعلان، ریاست میں 3 نئے ایئر پورٹ تیار کرنے کا اعلان۔