جے کے اے ایس 2022 ٹاپر نے UPSC کا ساتواں رینک حاصل کیا، فہرست میں جموں و کشمیر کے مزید دس امیدوار شامل

جموں و کشمیر سول سروسز 2022 ٹاپر انمول راٹھور

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جے کے اے ایس 2022 ٹاپر انمول راٹھور نے حال ہی میں اعلان کردہ یو پی ایس سی کے نتائج میں آل انڈیا ساتواں رینک حاصل کیا ہے۔ راٹھور کے علاوہ جموں و کشمیر کے دس دیگر امیدواروں نے بھی اس فہرست میں جگہ بنائی۔
انمول راٹھور نے یو پی ایس سی امتحان میں رینک 07 حاصل کیا۔ ان کے بعد، ارجن گپتا نے 32 رینک حاصل کیا، منان بھٹ نے 88 رینک حاصل کیا، اور ہرنیت سنگھ سودن نے 177 واں رینک حاصل کیا، محمد حارث میر نے 345 رینک، محمد فرحان نے 369، اپراجیتا آرین نے 381، غلام مایا دین نے 38، سوورن شرما نے 412، سیرت باجی نے 516 اور دنیش کمار نے 1003 واں رینک حاصل کیا۔
یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے منگل کو سول سروسز 2023 کے امتحان کے نتائج کا سرکاری ویب سائٹس – upsconline.nic.in اور upsc.gov.in پر اعلان کیا۔
رواں سال، آدتیہ سریواستو نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اس کے بعد انیمیش پردھان نے اے آئی آر 2، اور ڈونورو اننیا ریڈی نے اے آئی آر 3 حاصل کیا۔ تقریباً 1,016 امیدواروں نے سول سروسز امتحان 2023 میں کامیابی حاصل کی ہے۔