سرینگر میں لڑکا جہلم میں غرقاب، بچائو کاروائی جاری

Mazar Khan
1 Min Read
File Photo

سرینگر//سرینگر میں ایک عدم شناخت لڑکا آج نہاتے وقت دریائے جہلم میں ڈوب گیا، جس کی تلاش کیلئے بچائو کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، سرینگر کے زیرو برج کے قریب آج سہ پہر ایک لڑکا نہاتے وقت دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔
زرائع نے بتایا کہ اُسے ڈھونڈنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ لڑکے کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو پائی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article