عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ہندوستان-آسٹریلیا کے ایک وفد،جس میں آسٹریلیا کے سفارت کار اور حکام بھی شامل ہیں، نے منگل کی صبح سری نگر میں درگاہ حضرت بل میں حاضری دی۔جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی اور دیگر مقامی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔وفد نے درگاہ میں حال ہی میں مکمل ہونے والے تجدید و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا اور اس کی خوبصورتی سے مسحور ہوگئے اور وہ درگاہ کے لئے رطب اللسان تھے۔
اس موقع پر وفد کے ایک رکن نے بتایاہم پہلے بھی کشمیر آتے تھے، لیکن پہلی بار درگاہ حضرت میں حاضر ہوا ہوں، یہاں آکر مجھے لگا کہ میرے دورے ادھورے ہوتے تھے، یہ کشمیر کے سفر کا ایک اہم حصہ ہے لوگوں کو یہاں آنا چاہئے۔ایک اور رکن نے کہامیں خوش قسمت ہوں کہ میں یہاں حاضر ہوا، میں اس کی روحانی خوبصورتی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے ہیں، میں نے یہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے یہ موقع نصیب ہوگا میں اس کے لئے وقف چیئر پرسن کا مشکور ہوں۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر کے عظیم روحانی مرکز آثار شریف درگاہ حضرت بل کی تجدید و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد آج باضابط طور پر زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔ افتتاحی موقع پر ہزاروں عقیدتمندوں نے درگاہ کا رخ کیا، جہاں روح پرور اور رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔وقف بورڈ کے مطابق گزشتہ ایک برس سے درگاہ حضرت بل کے اندرونی و بیرونی حصوں میں باریک بینی کے ساتھ آرائش اور زیبائش کا کام جاری تھا۔ اس دوران نہ صرف لکڑی پر نفیس فنکارانہ نقش نگاری کی گئی بلکہ درگاہ کے اندرونی حصوں کو روایتی کشمیری فن تعمیر کے مطابق سجایا گیا۔ماہرین فنون کا کہنا ہے کہ اس کام نے درگاہ کے حسن کو ایک نئی شان بخشی ہے۔
ہندوستان- آسڑیلیا کے ایک وفد نے درگاہ حضرت بل میں حاضری دی
