عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ جھلاس حدِ متارکہ پر سروس رائفل سے گولی نکلنے کے بعد ایک فوجی جوان لقمہ اجل بن گیا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق پونچھ ضلع کے جھلاس حدِ متارکہ پر ڈیوٹی پر معمور ایک سپاہی جس کی شناخت امرجیت سنگھ کے طور پر ہویی اپنی ہی بندوق سے گولی لگنے کی وجہ سے شدید طور پر زخمی ہوگیا بعد ازاں اسے علاج کے لیے آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔
اس حوالے سے ایک پولیس آفسر نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بعد ازاں اس فوجی جوان کی نعش کو ضلع ہسپتال پونچھ لایا گیا جہاں پر اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ قانونی لوازمات کے بعد فوجی اہلکار کی نعش کو فوج کے حوالے کیا گیا جہاں سے اسے آخری رسومات کے لیے اس کے آبائی علاقہ جھارکھنڈ لے جایا جائے گا۔ پولیس نے معاملے سے متعلق پولیس تھانہ پونچھ نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔
پونچھ میں کنٹرول لائن پر تعینات فوجی اہلکار اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طورپر گولی نکلنے سے از جان