سری نگر//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بات چیت کی اور امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔
امت شاہ نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”میں نے ایل جیمنوج سنہا سے بات کی ہے اور بابا امرناتھ جی کی گپھا کے قریب بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب سے متعلق صورتحال کے بارے میں دریافت کیا ہے۔ این ڈی آر ایف، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور مقامی انتظامیہ بچاو¿ کے کام میں لگی ہوئی ہے۔ لوگوں کی جان بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ میں تمام یاتریوں کی خیر خواہی کرتا ہوں”۔
تفصیلات کے مطابق بادل پھٹنے کے واقع میں کم از کم 5 یاتریوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں بادل پھٹنے کے بعد کئی خیمے بہہ گئے ہیں۔