عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ذرائع کے مطابق، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے جواب میں پاکستان کے خلاف آپریشن ’’سندور‘‘ کے بعد وزیر داخلہ کا پہلا دورہ ہوگا ۔ذرائع نے بتایا کہ امیت شاہ 29 اور 30 مئی کو یونین ٹیریٹری کا دورہ کریں گےجس دوران وزیر موصوف کی پونچھ میں سرحد پار گولہ باری کے متاثرین سے ملاقات کی بھی توقع ہے۔
واضح رہے بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے، جس میں 26 شہری جاں بحق ہوئے، کے جواب میں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہکشمیر میں دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کرنے کے لیے آپریشن ’’سندور‘‘شروع کیا تھا۔