عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اگلے ہفتے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے ـ
ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ جموں میں ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے تاکہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی سرحد کے کچھ اگلی چوکیوں کا بھی دورہ کریں گے تاکہ سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کریں اور سیکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کریں گے ـ