عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر /منشیات اسمگلنگ اور اس کا کاروبار کرنے والوں کیلئے کوئی رحم نہیں ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ منشیات کی برآمدگی تفتیش کیلئے نیچے سے اوپر اور اوپر سے نیچے تک کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے اور زور دیا کہ نریندر مودی حکومت کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
امپھال اور گوہاٹی زون میں منشیات کے ایک بڑے نیٹ ورک کاطشت از بام کرتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 88 کروڑ روپے کی میتھمفیٹامین گولیوں کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی گئی اور ایک بین الاقوامی کارٹیل کے چار ارکان کو گرفتار کیا گیا۔اس کارورائی پر وزیر داخلہ امیت شاہ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔
شاہ نے یہ بھی کہا کہ منشیات کی برآمدگی تفتیش کے لیے نیچے سے اوپر اور اوپر سے نیچے تک کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے اور زور دیا کہ نریندر مودی حکومت کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔انہوں نے ایکس پر لکھا ’’ منشیات کارٹیلوں کیلئے کوئی رحم نہیں۔
منشیات سے پاک بھارت کی تعمیر کیلئے مودی حکومت کے مارچ کو تیز کرتے ہوئے 88 کروڑ روپے کی میتھیمفیٹامائن گولیوں کی ایک بڑی کھیپ پکڑی گئی، اور امپھال اور گوہاٹی زونز میں منشیات کے بین الاقوامی کارٹیل کے 4 ارکان کو گرفتار کیا گیا۔
ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے این سی بی امپھال زون کے افسران نے 13 مارچ کو ایک کارروائی کی۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق این سی بی کی ٹیم نے لوینگ علاقے کے قریب ایک ٹرک کو روکا اور ٹرک کے عقبی حصے میں ایک ٹول باکس سے 102.39 کلو گرام میتھمفیٹامین گولیاں برآمد کیں۔اس نے مزید کہا کہ ٹرک پر سوار دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملک سے منشیات کے خاتمے کیلئے مودی حکومت پرعزم | منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، کسی کو بھی بخشا نہیں جا سکتا : امیت شاہ
