سری نگر//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کی صبح سری نگر کی پرتاپ پارک میں ’بلیدان ستمب‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔
امت شاہ نے ایل جی منوج سنہا اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ شہر کے مرکز میں واقع لال چوک علاقے کا دورہ کیا، ‘بلیدان ستمب’ کا سنگِ بنیاد رکھا، جو سیکورٹی فورسز کے بہادرانہ کارناموں اور قربانیوں کے اعزاز کیلئے تعمیر کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل آج، شاہ نے 01 جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بال تل کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور جمعہ کے روز ’وتستا فیسٹیول‘ کا افتتاح کیا۔
شاہ نے کل شام شہر میں سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ یاترا کیلئے سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایجنسیوں کو کثیر جہتی نقطہ نظر اپنانے کی ہدایت دی۔
امت شاہ نے سری نگر میں ’بلیدان ستمب‘ کا سنگ بنیاد رکھا
