نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو نئی دہلی میں اپنے نارتھ بلاک دفتر میں جموں و کشمیر کے متعلق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سکریٹری ارون مہتا نے میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ میں شرکت کرنے والے دیگر افراد میں این ایس اے اجیت ڈوول، مرکزی داخلہ سیکرٹری اجے بھلا، آرمی چیف منوج پانڈے کے ساتھ ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ کے سربراہ سمنت گوئل، سی آر پی ایف کے ڈی ڈی کلدیپ سنگھ، بی ایس ایف کے سربراہ پنکج سنگھ، اور این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل دنکر گپتا شامل ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔