عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام؛شدید سردی اور منفی درجہ حرارت کے دوران بڈگام کے طویل انتظار والے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے، جو 17 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرے گاـ
حلقے کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں، جہاں پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوان بھی اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے موجود ہیں۔
کئی نئے ووٹروں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کا ووٹ حقیقی قیادت اور ترقی کا راستہ ہموار کر سکتا ہے۔
ایک نوجوان ووٹر نے کہا، ’’ہمیں اپنا ووٹ ہرگز ضائع نہیں کرنا چاہیے یہ ہماری بنیادی ضروریات پوری کرنے کی زبردست طاقت رکھتا ہے۔‘
پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جاری رہے گی۔
ضمنی انتخاب: کڑاکے کی سردی کے باوجود ووٹنگ عمل جاری