عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ خراب موسم کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کشمیر صوبہ میں اسکولوں کی سرمائی تعطیلات 5 مارچ تک بڑھانے کا امکان ہے۔
تعلیم وزیر سکینہ ایتو ایک خبر رساں ایجنسی کیساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ اس حوالے سے حکومت کل ایک اجلاس منعقد کرے گی۔
انہوں نے کہاموجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم کل ایک اجلاس کر رہے ہیں جس میں کشمیر صوبہ کے اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع پر غور کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ طلبہ کی صحت اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔
موصوفہ نے کہا کہ اگر موسم کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ابتدائی جماعتوں کے لیے تعطیلات میں پانچ دن کی توسیع پر غور کیا جائے گا، اور اگر مزید برفباری ہوئی تو تمام جماعتوں کے لیے تعطیلات 5 مارچ تک بڑھانے پر غور کیا جائے گا ـ
خراب موسم کے پیش نظر سرمائی تعطیلات 5 مارچ تک بڑھانے پر غور کیاجائیگا : سکینہ یتو
