عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت کے ہائی کورٹ میں ریزرویشن پالیسی کے مؤقف پر بڑھتے ہوئے تنازعہ کے درمیان، سوشل ویلفیئر کی وزیر سکینہ ایتو نے ہفتہ کے روز کہا کہ اس معاملے پر قائم کابینہ سب کمیٹی اتوار کو یہاں کچھ وفود سے ملاقات کرے گی۔
سماجی رابطہ گاہ وزیر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا:
“ریزرویشن پر کابینہ سب کمیٹی کل SKICC میں کچھ وفود سے ملاقات کرے گی۔ یہ ملاقات اہم امور پر بات چیت اور ریزرویشن سے متعلق معاملات پر آراء حاصل کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔
ریزرویشن پالیسی تنازعہ || کابینہ سب کمیٹی کل وفود سے ملاقات کرے گی : سکینہ یتو
