عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سونمرگ میں ہفتہ کو امریکہ سے آئی ایک خاتون سیاح کی موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک غیر ملکی سیاح لانا میری (61) زوجہ جیف چارلس ساکن امریکہ سونمرگ میں واقع اپنے ہوٹل میں بیمار پڑ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ لانا کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے پی ایچ سی سونمرگ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاش طبی قانونی کارروائیوں کے لئے پی ایچ سی سونمرگ میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ معاملے کی مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔