عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شری امرناتھ جی یاترا کے لئے 6 ہزار ایک سو یاتریوں کا تیرہواں قافلہ سخت سیکورٹی حصار میں پیر کی صبح کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پیر کی صبح 6 ہزار ایک سو یاتریوں کا تیرہواں قافلہ 235 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 3 ہزار 928 یاتری جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام بیس کیمپ جبکہ 2 ہزار 2 سو 15 یاتری وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بلتال بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔
حکام کے مطابق اب تک دو لاکھ کے قریب یاتری پوتر گپھا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 جولائی کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔امسال 38 دنوں تک محیط یہ پوتر یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔سال گذشتہ 5 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا تھا
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے زائد از 6 ہزار یاتریوں کا تیرہواں قافلہ روانہ
