عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں امرناتھ یاترا کے بالتل راستے پر لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک خاتون یاتری جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر یاترا کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
حکام نےبتایا کہ یہ واقعہ زیڈ-موڑ کے قریب اَپر ریل پتھری میں پیش آیا، جہاں کئی یاتری لینڈ سلائیڈنگ کی زد آئے جس دوران ایک خاتون یاتری کی موت واقعہ ہوئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔زخمیوں کو فوری طور پر بالتل بیس کیمپ اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق خاتون کی شناخت سونا بائی زوجہ دارا رام، ساکن راجستھان کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر حکام کا کہنا ہے کہ آج کسی بھی نئے یاتری قافلے کو جموں سے گھپا کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ فیصلہ راستے میں لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ــ
امر ناتھ یاترا: لینڈ سلائیڈنگ کے دوران خاتون یاتری جاں بحق، 3 زخمی
