عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/حالیہ بھاری بارشوں اور شری امرناتھ جی یاترا کے بالتل اور پہلگام راستوں کی دیکھ بھال اور مرمت کی ضرورت پڑنے کے باعث یاترا کی نقل و حمل کو 3 اگست سے دونوں راستوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے بالتل اور پہلگام دونوں راستوں پر مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہایہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ کل (اتوار) سےراستوں پر نفری اور مشینری کی مسلسل تعیناتی کی وجہ سے ہم یاترا دوبارہ شروع نہیں کر پائیں گے، لہٰذا یاترا 3 اگست سے دونوں راستوں سے معطل رہے گی۔
ایک سرکاری ترجمان کے مطابق امسال اب تک 4 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ یاتری پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں۔سال گذشتہ 5 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے یہ پوتر یاترا انجام دی تھی۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 جولائی کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے پہلے قافلے کو کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔
شری امرناتھ یاترا 3 اگست سے دونوں راستوں سے معطل
