عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ امرناتھ جی یاترا کے لئے جمعہ کی صبح یہاں بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سخت سیکورٹی حصار میں یاتریوں کا تیسرا قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔سری کاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کمیپ سے جمعہ کی صبح 6411 یاتریوں پر تیسرا قافلہ کل 291 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں4723 مرد،1071 خواتین، 37 بچے، 407 سادھو اور 93 سادھویں شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ یاتریوں میں 2 ہزار 7 سو 89 یاتری بالتل بیس کیمپ جبکہ 3 ہزار 6 سو 22 یاتری ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندی پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا کا سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ جمعرات کی صبح باقاعدہ آغاز ہوا۔امسال 38 دنوں پر محیط یہ یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
امرناتھ یاترا: جموں بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا تیسرا قافلہ روانہ
